دبئی 27ستمبر( ایس او نیوز) ایشیا کپ 2018 کے فائنل کے لئے ہوئے دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ان کا خواب چکنا چور کردیا. بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کے 240 رنوں کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی۔ لیکن فتح نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 202 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی. پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز امام الحق نے 83 رن بنائے. شعیب ملک نے 30 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے، نچلے آرڈر میں بلے بازی کرنے آیے آصف علی نے 31 رن بنائے. اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا. فخرزمان اور بابراعظم اپنی ٹیم کو کوئی اہم تعاون نہیں دے سکے۔ یہی نہیں کپتان سرفرازاحمد بھی10 صرف رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان 4 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچ جیت کر ہندوستان سے فائنل کھیلنے کے لئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مجیب الرحمن نے چار وکٹ جھٹکے جبکہ مہدی حسن نے دو وکٹ لئے جبکہ آر حسین، محمود اللہ اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239رن بناکرآوٹ ہوگئی۔ مشفق الرحیم کی شاندار 99 رنوں اورمحمد متھن کی 60 رنوں کی اننگ کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم باعزت اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239رن بناکرآوٹ ہوگئی۔ مشفق الرحیم کی شاندار 99 رنوں اورمحمد متھن کی 60 رنوں کی اننگ کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم باعزت اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
سومیا سرکاربغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے، انہیں جنید خان نے فخرزماں کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا جبکہ ان کی جگہ لینے آئے مومن الحق4 گیندوں پر5 رن بناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ہی لٹن داس کو جنید خان نے بولڈ کردیا۔ وہ 16 گیندوں پر محض 6 رن بناسکے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ ابوظہبی کے شیخ زیاد اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان اوربنگلہ دیش ہونے والے مقابلے میں شکست خوردہ پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا. اس سے قبل ٹیم انڈیا نے اسے دو میچوں میں بری طرح سے ہرایا تھا. لیکن اس بار بنگلہ دیش نے ہراکر بڑا گہرا زخم دے دیا ہے۔